Tag: kashmir

  • Longing for Kashmir

    Upper Neelum

    It was 8 Oct, yesterday. Exactly a year ago, we had left Islamabad for a fantastic trip to Kashmir. From my son to his great-grandparents, there were four generations of my family packed in a 14-seater brand-new Mitsubishi coaster that sailed effortlessly through the scenic mountains of the Northern Areas. The memories of that trip have recently been tantalizing me to plan another trip to the North. As a tribute to the Kashmir trip, my sister-in-law made a melodious montage and I translated my poem, Cooling Vesuvius, into Urdu. I wrote it while having a cup of tea with my wife in a ramshackle dhaba by a road in Muzaffarabad that snaked up to the tomb of St Chinasi.

    تمہارے ساتھ ایک کپ چائے
    مجھے فرینک او ہارا کی مشہور نظم یاد دلا رہی ہے
    ‘‘Having a Coke with You’’
    اکتوبر کی یہ خنک ڈھلتی شام
    دور نارنجی افق پر
    ہمالیہ کے عظیم پہاڑوں کے نقوش ثبت کر رہی ہے
    اور ہم
    تاریکی میں ڈوبتے حسین سائرس بادلوں
    اور ان پر دھیرے دھیرے طلوع ہونے والے  نۓ چاند
    اور شاندار شمالی ستارے کے  نیچے
    اپنی پیالیاں تھامے
    جھلملاتے مظفر آباد سے کوسوں اوپر
    مسحور کھڑے ہیں
    ہمارے چینی مٹی کے برتنوں سے اٹھنے والی بھاپ
    ہماری گرم سانسوں کے سرد دھوئیں میں ضم ہو کر
    خوبصورت خط و خال بنا رہی ہے
    جیسے دور کوئی ہوائی جہاز
    ایک کہنہ مشق مصور کی مانند
    آسمان میں سفید لکیریں کھینچ رہا ہو
    ہمارے ساتھ سے گزرتی، بل کھاتی یہ سڑک
    جو پیر  چناسی کے مزار تک جاتی ہے
    مجھے نیپلز میں واقع
    کوہ ویسوویئس کی چوٹی تک جاتی
    ایک ایسی ہی سڑک کی یاد دلاتی ہے
    وہی ویسوویئس
    جس کے آتش فشاں نے ہزاروں سال پہلے
    بدکردار پومپی کو دفن کر دیا تھا ۔
    شاید تم سوچتی ہو گی
    کہ ہمارا تعلق بھی
    اسی ویسوویئس کی طرح
    دھیرے دھیرے سرد پڑ رہا ہے
    جسے اب اس کے دامن میں واقع
    نیپلز کا پر آ شوب شہر بھی
    کوئی خطرہ نہیں گردانتا
    اگرچہ ماہرین ارضیات اب بھی ویسوویئس کو ‘فعال’ کہتے ہیں۔
    ایک فعال آتش فشاں کیا ہی اچھا ہے
    اگر اس سے کوئی ڈرتا نہیں ، تم سوچتی ہو گی ؟
    مگر میرا خیال ہے
    ویسوویئس بہرحال  ویسوویئس ہے۔
    ٹیررھنین سمندر کے ساکن پانیوں کے ساتھ
    نیپلز کے ساحل پر ایستادہ
    ایک منفرد، دیو مالائی پہاڑ
    جسے اپنی عظمت ثابت کرنے کے لیے
    راکھ اور شعلوں میں بھڑکنے کی ضرورت نہیں ۔
    یا ہو سکتا ہے تم ٹھیک سمجھتی ہو
    ہم شاید واقعی بدل چکے ہیں
    جوشیلے محبت کرنے والوں سے  اچھے دوستوں میں ۔
    اگر یہ سچ  بھی ہے تو اس میں کوئی مضاُقہ  نہیں
    مجھے واقعی یہ زیادہ پسند ہے۔
    کیا تمہیں نہیں ؟