‘چيختی ہوآئيں
‘دھڑدھڑآتے دروبام
کڑکتي بجلياں
–اور اُن ميں اُبھرتے مٹتے کچھ دھندلے نقوش
!سنو
دل کے کھنڈر ميں
يادوں کے مدفن ميں
آج آسيب ہوا ہےـ
‘پھر محفل سجے’ رونق لگے
وحشت سے ديواريں تھرّا جائيں
کچھ صدائيں’ کچھ سسکياں
اِن قہقہوں کے جھرمٹ ميں
کہيں دم توڑ جائيں۔
دُور’ بہت دُور کوئئ ہنس کے رو ديا ہے
سنو! آج يہاں آسيب ہوا ہے۔


Leave a Reply